صدر ایردوان کی چانسلر مرکل سے ٹیلی فون پر بات چیت، دو طرفہ تعلقات اور شام کی صورتِ حال پر غور

صدارتی محل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ شام کی تازہ ترین صورتحال، یورپ کی جانب پناہ گزینوں کی ہجرت اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے موضوعات پر بات  چیت کی گئی

1116206
صدر ایردوان کی چانسلر مرکل سے ٹیلی فون پر بات چیت، دو طرفہ تعلقات  اور شام کی صورتِ حال پر غور

صدر رجب طیب  ایردوان نے جرمن چانسلر  اینگلا  مرکل سے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

صدارتی محل سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے علاوہ شام کی تازہ ترین صورتحال، یورپ کی جانب پناہ گزینوں کی ہجرت اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے موضوعات پر بات  چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے استنبول سربراہی  اجلاس کے  حتمی نتائج کے ساتھ ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے انخلا  کے فیصلے کے بعد کی  صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے آپس میں روابط جاری پر مطابقت  ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں