دہشت گردی کے خلاف بھرپور طریقے سے جنگ کو جاری رکھا جائے گاَ: وزیر دفاع

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نئے سال کے پیغام کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرحدوں کے تحفظ کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے دہشت گردوں کی راہ میں ہرممکنہ رکاوٹ کھڑی کی جا رہی ہیں

1116158
دہشت گردی  کے خلاف بھرپور طریقے سے  جنگ کو جاری رکھا جائے گاَ: وزیر دفاع

وزیر قومی دفاع حلوصی  آقار  نے  کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف  بھر پور طریقے سے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار نئے سال کے پیغام کے موقع پر کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ سرحدوں کے تحفظ کی طرف خصوصی توجہ دی جا رہی ہے دہشت گردوں کی راہ میں ہرممکنہ رکاوٹ کھڑی کی جا رہی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بڑے پیمانے پر کامیابی حاصل کی گئی ہیں اور ان کو  جاری رکھا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ علاقے میں  امن، سکیورٹی  اور استحکام   کے قیام  کے لئے بڑے اہم اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور انسانی المیے پر قابو پانے کے لیے بھی اقدامات  اٹھائے جا رہے ہیں۔

 انہوں نے اپنے نئے سال کے پیغام میں کہا کہ ترکی دنیا میں امن کے قیام کے لیے ہر طرح کا تعاون جاری رکھے گا۔    ہم اس جغرافیہ میں  اپنی پوری قوت اور کامیابی کے ساتھ  اقدامات اٹھانے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اپنی قوم کی خدمت کو جاری رکھیں گے اور ملکی مفاد کے تحفظ اور مسلح افواج کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عزم کے ساتھ اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

 

 

 

          



متعللقہ خبریں