امریکی صدر نے شام سے انخلاء کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، صدر ایردوان

ہم اس وقت  جناب ٹرمپ کے اعلان  پر کان دھر رہے ہیں اور  ان کے ساتھ اس عمل میں صحت مندانہ تعاون کر رہے ہیں

1113510
امریکی صدر نے شام سے انخلاء کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ  اپنے فوجیوں کے شام سے انخلاء  کا فیصلہ کرنے والے متحدہ  امریکہ نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔

جناب ایردوان نے اپنی سیاسی جماعت آک پارٹی  کے پارلیمانی گروپ سے ہفتہ وار خطاب کے بعد اخباری نمائندوں  کے سوالات کا جواب دیا۔

انہوں نے امریکہ کے اپنے فوجیوں کے شام سے انخلاء کے بارے میں ایک سوال  کے جواب  میں کہا کہ "امریکہ نے اس معاملے میں اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، تا ہم  فرانسیسی صدر کا اس حوالے سے بیان کہیں مختلف ہے۔   اس بنا پر  ہم اس وقت  جناب ٹرمپ کے اعلان  پر کان دھر رہے ہیں اور  ان کے ساتھ اس عمل میں صحت مندانہ تعاون کر رہے ہیں۔  ترک حکام آج اسی حوالے سے ماسکو میں مذاکرات کریں گے۔  میں بھی اس کے بعد صدر ولا دیمر پوتن سے اس معاملے پر بات چیت کروں گا۔

 

 



متعللقہ خبریں