ایردوان کی قیادت میں ترکی  کی سماجی و معاشی ترقی سے  بڑے متاثر ہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ وہ ترکی کی ترقی سے بڑے متاثر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں۔  انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تجارت اور دفاعی شعبے میں جاری تعاون کو دیگرشعبہ تک بڑھانے کےخواہاں ہیں

1111040
ایردوان کی قیادت میں ترکی  کی سماجی و معاشی ترقی سے  بڑے متاثر ہیں: وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ  صدر رجب طیب ایردوان کی قیادت میں ترکی  کی سماجی و معاشی ترقی سے  بڑے متاثر ہیں۔

 انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ترکی کے وزیرقومی دفاع  حلوصی آقار  کو شرف ملاقات بخشتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم پاکستان نے اس موقع پر کہا کہ وہ ترکی کی ترقی سے بڑے متاثر ہیں اور  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ تجارت اور دفاعی شعبے میں جاری تعاون کو دیگرشعبہ تک بڑھانے کےخواہاں ہیں

  اس موقع پر ترک وزیر دفاع  عمران خان کو پاکستان کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور صدر ایردوان کا پیغام ان پہنچایا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات اطمینان بخش ہیں، دونوں ملکوں میں تجارت اور  دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

ترک وزیر دفاع نے وزیراعظم عمران خان کو ترک صدررجب طیب ایردوان  کا خصوصی پیغام پہنچایا. انھوں نے کہا کہ ترک قیادت وزیراعظم عمران خان کے دورہ ترکی کی منتظر ہے۔

ترک وزیر نے کہا کہ دونوں ملکوں میں تعلقات کی مضبوطی کو نئی سطح پر لے جائیں گے، انھوں نے ترکی کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف اور جذبہ کو سراہا۔

ترک وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں اور کوششیں قابل تعریف ہیں، ملاقات کےدوران خطےکی مجموعی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم آفس میں ہونے والی ملاقات میں وزیردفاع پرویزخٹک بھی موجود تھے، وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترکی کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام کو ترک قیادت بالخصوص طیب ا ایردوان  سے بے پناہ محبت ہے، طیب ایردوان کے زیر قیادت ترکی میں ترقی کوقدرکی نگاہ سےدیکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترکی کی سماجی و معاشی ترقی میں ترک صدر کے ویژن کے معترف ہیں۔ تجارت اور دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروح دینے کے خواہاں ہیں۔

بعد میں   وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار نے   صدرِ پاکستان  ڈاکٹر عارف علوی سے بھی ملاقات کی۔ 

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیردفاع نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہا۔

ترک وزیر نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔ اس موقع پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

قبل ازیں ترکی کے وزیر دفاع نے وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ترکی کے دیرینہ تعلقات اور دوطرفہ دفاعی پیداوار میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا

وفاقی وزیر نے ترک صدر رجب طیب ا ایردوان کی پالیسیوں کی تعریف کی۔ وفاقی وزیر زبیدہ جلال نے دفاعی پیداوار کے شعبے میں تعاون کو مزید بہتر بنانے کیلئے عزم کا اعادہ کیا۔



متعللقہ خبریں