اسپیکر قومی اسمبلی بن علی یلدرم کی چین کے رہنماوں سے ملاقاتیں

چین کے دورے کے دائرہ کار میں دارالحکومت بیجنگ میں موجود اسپیکر قومی اسمبلی بن علی یلدرم  نے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں وزیراعظم لی کیچیانگ سے ملاقات کی ہے

1100270
اسپیکر قومی اسمبلی بن علی یلدرم کی  چین  کے رہنماوں  سے ملاقاتیں

ترکی کے قومی اسمبلی کے اسپیکر بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ براعظم ایشیا کے مشرقی دہانے پر چین اور مغربی دہانے پر ترکی دونوں اسٹرٹجیک اہمیت کے حامل ممالک  ہیں۔

چین کے دورے کے دائرہ کار میں دارالحکومت بیجنگ میں موجود اسپیکر قومی اسمبلی بن علی یلدرم  نے سرکاری گیسٹ ہاؤس میں وزیراعظم لی کیچیانگ سے ملاقات کی ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی بن علی  یلدرم نے کہا ہے کہ تاریخی شاہراہ ریشم ایشیا کے مشرق سے یورپ کے مرکز تک جانے والی گزرگاہ پر موجود یہ دونوں  ممالک  بڑی اہمیت کے حامل ہیں۔

چین کے وزیراعظم لی  نے کہا ہے کہ  چین  اور ترکی  دونوں ابھرتی ہوئی منڈیوں کے اہم رکن ہیں  اور  دونوں  ممالک تعاونی پارٹنر کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ چین ترکی کے ساتھ احترام اورمفادکے دائرہ کار میں تعاون کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہےاور  اس تعاون کو  مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے،  ہم تر کی کے ساتھ تمام شعبوں میں اور ہر سطح پر مؤثر طریقے سے رابطہ قائم کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ترکی  کی قومی اسمبلی کے اسپیکر  بن  علی یلدرم  نے کل  چین کی نیشنل پیپلز کانگرس کی دائمی کمیٹی کے چئیرمین لی جان شو سے ملاقات کی تھی۔

 بن علی یلدرم کل صوبہ  شان  شی کی پیپلز کانگریس کی دائمی کمیٹی کے چئیرمین ہو حیپنگ سے ملاقات کریں گے۔



متعللقہ خبریں