صدررجب طیب ایردوان کا دورہ وینزولا مکمل، تعاون کے دس مختلف سمجھوتوں پر دستخط

صدر ایردوان نے کہا کہ وینزویلا  کے ساتھ تجارتی اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اعلی سطحی حکام پر  مشتمل   نگراں  کمٹی تشکیل دینے کی  ضرورت ہے

1099991
صدررجب طیب ایردوان کا دورہ وینزولا مکمل،  تعاون کے دس مختلف سمجھوتوں پر دستخط

صدر رجب طیب اردوان نے اپنا وینزویلا کا سرکاری دورہ مکمل کر لیا ہے۔

وینزویلا میں سب سے پہلے سائمن بولیور یادگاری مزار پر حاضری دینے والے صدر ایردوان  کا یہاں پر وینزویلا کے نائب صدر Delcy Rodriguezنے استقبال کیا۔

صدر ایردوان  نے یہاں پر ترکی کے اور وینزویلا کے پرچم اٹھائے بچوں کے ساتھ یادگاری تصویر بھی بنوائی۔

 مزار کی عمارت پر وینزویلا سینفینی  آرکسٹرا کی جانب سے دو نوں  ممالک  کے  قومی ترانے بجائے گے جس کے بعد صدر ایردوان نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

اس یادگاری مزار کے بارے میں حکام سے معلومات حاصل کرنے والے صدر ایردوان نے وزیٹنگ بک پر اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ ترکی کے صدر ہونے کے ناطے یہ کسی بھی ترک صدر کا پہلا دورہ ہونے کے ناتے  بڑی اہمیت کا حامل ہے اور میرے لئے باعث اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ" لاطینی امریکی ممالک کے لیے آزادی کے اعزاز کی حیثیت رکھنے والے اور وینزویلا کے عوام کے افسانوی لیڈر سائمن بولیور کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔"

انہوں نے کہا کہ " ہم نے ترکی کی دارالحکومت انقرہ میں وینزویلا کے اس رہنما کے نام سے ایک شاہراہ کو منسوب کر رکھا ہے جو دونوں ممالک  کے درمیان دوستی  اور محبت کی علامت ہے۔"

صدر ایردوان نے بعد میں اپنے ہم منصب نکلس  مادورو کے ہمراہ  ترکی وینزویلا  بزنس کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔

صدر  ایردوان نے یہاں پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی حملے کا نشانہ بننے والے ایک ملک ہونے کے ناتے  انہیں  گلوبل ٹریڈ سسٹم کے متوازی کسی   نئے   سسٹم کی کوئی   گنجائش نہ ہونے پر  افسوس ہے ۔

انہوں نے اس موقع پر ماہ اگست میں وینزویلا کے صدر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے قاتلانہ حملوں پر  لعنت ملامت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ وینزویلا ہمیشہ ہی مظلوم انسانوں کی مدد کرتے  اور  ساتھ دیتے  چلا آرہا ہے جس پر  مختلف حلقوں کی جانب سے بے چینی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وینزویلا کے ساتھ تجارتی  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور وینزویلااس کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

 وینزویلا کو اپنی بھرپور صلاحیتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ ہمیں وینزویلا کے ساتھ مختلف  شعبوں میں مزید تعاون کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ  وینزویلا کے صدر جناب مادورو کے ساتھ دو طرفہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔

 صدر ایردوان نے کہا کہ وینزویلا  کے ساتھ تجارتی اقتصادی اور دیگر شعبوں میں تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لئے اعلی سطحی حکام پر  مشتمل   نگراں  کمٹی تشکیل دینے کی  ضرورت ہے۔  ہم صرف اقتصادی شعبے ہیں میں نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے لئے درد  سر بننے والے مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطہ جاری رکھیں گے ۔

صدر ایردوان نے کہا کہ لاطینی امریکی ممالک اور کر بئین  ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات میں گزشتہ دس سالوں کے دوران بڑی اہم پیشرفت دیکھی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ سن     2016 میں اس خطے کے ساتھ ہمارا تجارتی حجم سات بلین ڈالر تھا جو سن 2018 کے پہلے 9ماہ کے درمیان نو اعشاریہ دو بلین ڈالر پہنچ گیا ہے اور اس میں  مزید   اضافہ ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے اور وہ ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے اپنے اوپر عائد ہونے والے فرائض ادا کرتے رہیں گے۔  

 صدر ایردوان نے کہا کہ ہم دونوں جغرافیائی لحاظ سے ایک دوسرے سے بہت دور ہیں لیکن ہمیں اپنے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے  اس دوری کو ایک رکاوٹ نہیں  سمجھنا  چاہیے۔ جب تک ہمارےدل ایک دوسرے سے جڑے رہیں گے یہ فاصلے   اور دوری  کوئی اہمیت نہیں  رکھتی ہے۔  

 دونوں لیڈروں نے بعد میں مشترکہ طور پر پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر مادورو نے کہا کہ وینزویلا کے عوام کے دروازے اپنے دوست ممالک  کے  عوام کے لئے ہمیشہ کھلے ہیں اور آئندہ بھی کھلے رہیں گے۔

 بعد میں صدر ایردوان اور وینزویلا کے صدر مملکت کی موجودگی میں دونوں ممالک  کے درمیان دس مختلف سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے ۔



متعللقہ خبریں