صدر ایردوان کی وینزولا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانگی

صدر ایردوان کو کاراکاس کے سائمن بولیور ہوائی اڈے سے وینزویلا کے نائب صدر Delcy Rodriguezنے رخصت کیا

1100187
صدر ایردوان کی وینزولا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانگی

صدر رجب طیب ایردوان  اپنا دورہ  وینزویلا مکمل کرنے کے بعد ترکی کے مقامی وقت  سوا تین بجے دارالحکومت کارا کاس سے  ترکی روانہ ہوگئے ہیں۔

صدر ایردوان کو کاراکاس کے سائمن بولیور ہوائی اڈے سے وینزویلا کے نائب صدر Delcy Rodriguezنے رخصت کیا۔

کاراکاس میں ترکی کے سفیر شیوکی متولی اولو اور ترکی میں وینزویلا کے سفیر Jose Bracho Reyes بھی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔

صدر رجب طیب ایردوان،  ان کی اہلیہ  امینے   ایردوان،  توانائی اور قدرتی وسائل کے وزیر فاتح دونمیز ،  وزیر خزانہ بیرات البیراک،  وزیر قومی دفاع احلوصی آقار اور وزیر تجارت روحصارپیکجان سب  ایک ہی  طیارے سے انقرہ کے لیے روانہ ہوئے۔

 



متعللقہ خبریں