ترکی: صدر ایردوان پیراگوئے کے دورے پر

پیراگوئے پہنچنے پر دارالحکومت آسون سیون کی تاریخی سرکاری عمارت لوپز پیلس میں صدر ماریو بینیٹز اور ان کی اہلیہ نے صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا

1099154
ترکی: صدر ایردوان پیراگوئے کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان پیراگوئے کے سرکاری دورے پر ہیں۔

پیراگوئے پہنچنے پر دارالحکومت آسون سیون کی تاریخی سرکاری عمارت لوپز پیلس میں صدر ماریو بینیٹز اور ان کی اہلیہ نے صدر ایردوان اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے اور اس کے بعد صدر  ایردوان اور صدر بینیٹز کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہوئی۔

بین الوفود مذاکرات سے قبل صدر ایردوان کو حکومتی نشان پیش کیا گیا۔

بین الوفود مذاکرات کے بعد صدر ایردوان اور ان کا وفد پیلس سے روانہ ہو گئے۔

صدر ایردوان نے لوپز پیلس سے نکلتے ہوئے،  پیلس کے باہر دیر سے ان کے منتظر ترک شہریوں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔



متعللقہ خبریں