اقوام متحدہ کواب خاشقجی کیس کےلیے میدان میں اترنا ہوگا: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے قتل سے متعلق   اب اقوام متحدہ   کو  مداخلت کرنا پڑے گی

1099173
اقوام متحدہ کواب خاشقجی کیس کےلیے میدان میں اترنا ہوگا: ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے  کہا ہے کہ  سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے قتل سے متعلق   اب اقوام متحدہ   کو  مداخلت کرنا پڑے گی ۔

 صدر نے یہ بات   پیرا گوئے   روانگی کے دوران  اخباری نمائندوں سے  کہی ۔

 انہوں نے کہا کہ اب ہم خاشقجی قتل کیس  کےلیے اقوام متحدہ سے رجوع کریں گے کیونکہ  یہ واقعہ  اب مزید اندھرے میں نہیں رکھا جاسکتا۔

 صدر نے بتایا کہ  گول میز    سربراہی ملاقات میں  اس معاملے پر کینیڈا کے وزیر اعظم کے  سوائے کسی نے زبان نہ کھولی ۔

سعودی ولی عہد نے  صرف اتنا کہا کہ  جرم ثابت نہ ہونے تک ملزم  کو مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔

  جناب صدر نے  بتایا کہ میں نے سعودی حکام   سے خاشقجی کی نعش  کی بابت دریافت کیا   جس کے بارے میں2 رکنی سعودی ٹیم  واقف تھی مگر  افسوس  کہ سعودی حکام   کے بیانات ہمیں مطمئن کرنے میں ناکام رہے ۔

 

 



متعللقہ خبریں