ایردوان ۔ ٹرمپ ملاقات

مذاکرات میں ایجنڈے کے دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات کے ساتھ ساتھ بحرِ اسود میں روس اور یوکرین کے درمیان درپیش تناو پر غور کیا گیا

1097004
ایردوان ۔ ٹرمپ ملاقات

ترکی  کے صدر رجب طیب ایردوان  اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان  ٹیلی فون پر ملاقات ہوئی۔

مذاکرات میں ایجنڈے کے دو طرفہ دلچسپی کے موضوعات کے ساتھ ساتھ بحرِ اسود میں روس اور یوکرین کے درمیان درپیش تناو پر غور کیا گیا۔

صدر ایردوان نے کل روس اور یوکرین کے صدور کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک ملاقات کے بارے میں  بھی صدر ٹرمپ کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا۔

ملاقات میں ایردوان اور ٹرمپ نے ترکی ۔امریکہ تعلقات میں فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور رواں ہفتے ارجنٹائن میں متوقع جی۔20 سربراہی اجلاس  میں بلمشافہ ملاقات کے موضوع پر بھی اتفاق رائے کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں