اساتذہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی تعظیم و تکریم ہماری روایت ہے: ایردوان

صدرایردوان نے 24 نومبر" یومِ اساتذہ "کے موقع پر  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جو  قوم  اپنے اساتذہ کا اور اپنی درسگاہوں کا احترام نہیں کرتی  ، ان کی قربانیوں کے بدلے میں  عہد وفا کو پورا نہیں کرتی  اس ملک کا مستقبل تاریکیاں ہوتی ہیں

1093964
اساتذہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ان کی تعظیم و تکریم ہماری روایت ہے: ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ جو  قوم  اپنے اساتذہ کا اور اپنی درسگاہوں کا احترام نہیں کرتی  ، ان کی قربانیوں کے بدلے میں  عہد وفا کو پورا نہیں کرتی  اس ملک کا مستقبل تاریکیاں ہوتی ہیں۔

24 نومبر" یومِ اساتذہ "کے موقع پر  مخاطب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ جو  قوم  اپنے اساتذہ کو مفلسی اور بے چارگی کی طرف دھکیل دیتی ہے اس کی نہ تو خودی  فروغ پا سکتی ہے اور نہ ہی تہذیب کا تصور۔ خود بے وقعت ہو جانا  ایسے ممالک  کا مقدر ہے۔

انہوں نے کہا کہ معلمی کا پیشہ صرف کمرہ جماعت میں اور صرف تعلیمی سالوں میں ہی معلومات کو طلبہ  تک پہنچانے تک محدود نہیں ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ معلمی علم کے ساتھ ساتھ تجربے اور عرفان کو بھی بچوں کو منتقل کرنے کا اور اپنے نوجوانوں کو مستقبل کے لئے تیار کرنے کا نام ہے۔

اس حوالے سے ہمارے اساتذہ نظام تعلیم  کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 پارلیمانی اسپیکر بن علی یلدرم  آج کا دن  طلبہ   کے دلوں میں  اساتذہ کی اہمیت اجاگر کرنے  کا دن ہے   جو کہ کسی بھی ملک کا  قیمتی اثاثہ ہوتےہیں۔

 وزیر تعلیم  ضیا٫ سلجوک نے   بھی اپنے پیغام میں     اساتذہ    کی تعظیم  اور   ان   کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں