ترکی: وزیر دفاع حلوصی آقار روس کے دورے پر

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار اور خفیہ خبر رساں ایجنسی کے سربراہ خاقان فیدان روس کے دورے پر ہیں

1091601
ترکی: وزیر دفاع حلوصی آقار روس کے دورے پر

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار اور خفیہ خبر رساں ایجنسی کے سربراہ خاقان فیدان روس کے دورے پر ہیں۔

روس میں اپنی مصروفیات کے دوران آقار اور فیدان نے ماسکو میں روس کے وزیر دفاع سرگے شوئے گوئے  اور دیگر حکام کے ساتھ ملاقات کی۔

آقار اور شوئے گوئے نے مذاکرات میں علاقائی موضوعات کے ساتھ ساتھ سوچی  میں طے پانے والے معاہدے کے بعد ادلب بفر زون کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ 17 ستمبر کو ترکی اور روس کے درمیان" ادلب بفر زون کو اسلحے سے پاک کرنے کا" سمجھوتہ طے پایا تھا۔

سمجھوتے کی رُو سے شامی مخالفین نے بھاری اسلحے کو ادلب بفر زون سے نکال لیا تھا۔



متعللقہ خبریں