خاشقجی قتل کی تفتیش میں عالمی اداروں کی مداخلت زیرغور نہیں:اقوام متحدہ

بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو اور سیکریٹری جنرل گوٹیرش کی ملاقات کے دوران خاشقجی قتل کے واقعے کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ زیر غور نہیں لایا گیا

1091143
خاشقجی قتل کی تفتیش میں عالمی اداروں کی مداخلت زیرغور نہیں:اقوام متحدہ

وزیر خارجہ مولود چاوش اولو  نے  اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش  سے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق     بات چیت کی ۔

یہ بات چیت نیو یارک میں واقع اقوام  متحدہ کے مرکزی دفتر میں ہوئی   جہاں  اتحاد بین  التہاذیب   کا 8 واں  سالانہ اجلاس   جاری ہے ۔

بند کمرے میں ہونے والی ملاقات  کے بعد  گوٹیرش کے ترجمان اسٹیفن  ڈویارچ نے   کہا کہ   ملاقات میں  شام، قبرص اور جمال خاشقجی  قتل   کے موضوعات پر   تبادلہ خیال ہوا   جس کےلیے  فی الوقت عالمی سطح تحقیقات   کا مطالبہ نہیں کیا گیا ۔

واضح رہے کہ  عالمی سطح پر تحقیقات کےلیے   اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل      کی اجازت لینا ضروری ہے ۔



متعللقہ خبریں