جمال خاشقجی کی نعش قونصل خانے سے ٹکڑوں میں باہرنکالی گئی،سعودی اٹارنی کا اعتراف
سعودی حکومت نے بالاخر اعتراف کرلیا ہے کہ قونصل خانے میں خاشقجی کی موت گلا گھونٹنے اور موت آور دوا دینے سے ہوئی جس کے بعد ان کی نعش ٹکڑوں میں قونصل خانے سے باہر نکالی گئی
![جمال خاشقجی کی نعش قونصل خانے سے ٹکڑوں میں باہرنکالی گئی،سعودی اٹارنی کا اعتراف](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/a373/2a13/8fd4/5bed51488129e.jpg?time=1718912958)
سعودی حکومت نے بالاخر اعتراف کرلیا ہے کہ جمال خاشقجی کی نعش ٹکڑوں میں استنبول کے قونصل خانے سے نکالی گئی تھی ۔
سعودی اٹارنی نے اس سلسلے میں اپنے بیان میں بتایا کہ قونصل خانے میں خاشقجی کی موت گلا گھونٹنے اور موت آور دوا دینے سے ہوئی جس کے بعد ان کی نعش ٹکڑوں میں قونصل خانے سے باہر نکالی گئی جس کی تلاش جاری ہے ۔
سعودی اٹارنی نے بتایا کہ خاشقجی کی وطن واپسی کی تمام سرکاری کوششیں ناکام ہو گئی تھیں جس پر یہ واقعہ پیش آیا جس میں ملوث 11 ملزمان میں سے 5 کو موت کی سزا تجویز کی گئی ہے ۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس قتل کا حکم استنبول آنے والی ٹیم کے سربراہ نے دیا تھا جبکہ قونصل خانے کے کیمرے بھی خراب کر دیئے گئے تھے ۔
دوسری جانب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشیر سعود القہطانی سے متعلق تفتیش شروع کر تے ہوئے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔
متعللقہ خبریں
![وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/7349/36a1/9972/65fd850e363e8.jpg?time=1718912959)
وزارتِ خارجہ کے ترجمان اونجو کے چے لی کی فینر یونانی پیٹریاارک بارتھولومیوس ملاقات کی تردید
Öncü Keçeli نے یوکرین امن سربراہی اجلاس کے بارے میں کچھ خبروں کے بارے میں سوال کا تحریری جواب دیا