خواہ نیٹو ہو خواہ یورپی فوج یورپ کی سلامتی ترکی کے بغیر ممکن نہیں: عمر چیلک

یورپی فوج سے متعلق مباحث ایک بڑے انتشار کی راہ ہموار کریں گے، یہ موضوع واضح شکل میں "ٹرانس اٹلانٹک اتحاد  میں رخنہ "پڑنے کی عکاسی کر رہا ہے: عمر چیلک

1087693
خواہ نیٹو ہو خواہ یورپی فوج یورپ کی سلامتی ترکی کے بغیر ممکن نہیں: عمر چیلک

ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے کہا ہے کہ  یورپی فوج سے متعلق مباحث ایک بڑے انتشار کی راہ ہموار کریں گے۔

پارٹی کے مرکزی دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں عمر چیلک نے حالیہ دنوں میں زیر بحث "یورپی فوج" کے موضوع پر بات کرتے ہوئے  کہا  ہے کہ "یہ بہت بڑے پیمانے کا انتشار ہے، یہ ایک ایسا موضوع ہے کہ جس کے بارے میں آج سے چار پانچ سال قبل کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا"

چیلک نے کہا کہ "یہ موضوع واضح شکل میں "ٹرانس اٹلانٹک اتحاد  میں رخنہ "پڑنے کی عکاسی کر رہا ہے۔

یورپ کی سلامتی میں ترکی کی اہمیت  کی طرف اشارہ کرتے ہوئے چیلک نے کہا کہ خواہ نیٹو ہو خواہ یورپی فوج یورپ کی سلامتی ترکی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ سلامتی کے کسی بھی ایسے تصور کو عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکتا کہ جس میں ترکی شامل نہ ہو۔



متعللقہ خبریں