ترکی اور اٹلی دو سٹریٹیجک شراکت دار ہیں

دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ بین  الاحکومتی اعلی میکانزم کو سرعت سے فعال بنائے جانے  پر مطابقت قائم

1086723
ترکی اور اٹلی دو سٹریٹیجک شراکت دار ہیں
mogherini oktay.jpg

نائب صدر فواد اوکتائے نے اطالوی وزیر اعظم گیوسپے کونتے سے ملاقات کی۔

لیبیا کانفرس  کے دائرہ کار میں پالیرمو  میں موجود  اوکتائے اور  کونتے  نے  بند کمرے میں ہونےوالی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر غور کیا۔

لیبیا کے معاملے میں کسی پائدار حل کی تلاش کے اعتبار سے دونوں ملکوں میں مشابہہ سوچ پائے جانے کا ذکر ہونے والی اس ملاقات میں لیبیا کی زمینی سالمیت، حاکمیت اور سیاسی یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اس دوران سٹریٹیجک شراکت داراٹلی کے ساتھ  مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کی تکمیل، نئے منصوبوں کے تعین  اور ان کو عملی جامہ پہنائے جانے کے معاملے میں تبادلہ  خیال کیا گیا اور  دونوں ملکوں کے درمیان موجودہ بین  الاحکومتی اعلی میکانزم کو سرعت سے فعال بنائے جانے  پر مطابقت قائم ہوئی ہے۔

نائب صدر نے بعد ازاں یورپی یونین کی خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی کی نمائندہ اعلی فریڈریکا موغارینی سے بھی بند کمرے میں  ملاقات کی۔

یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوششوں  پر مطابقت قائم ہونےو الی اس ملاقات میں 26 مارچ کو  وارنا میں منعقدہ سربراہی اجلاس کے بعد منظرِ عام پر آنے والے سازگار ماحول  کو ٹھوس منصوبوں کے ذریعے تقویت دیے جانے کے معاملے میں اتفاق رائے قائم ہوا ہے۔

نائب صدر اوکتائے  کی جانب سے ترکی کی یورپی یونین سے توقعات کو تفصیلی طور پر بیان کی جانے والی اس ملاقات میں  موغارینی نے یورپ  کو اسوقت  در پیش  مختلف مسائل کے حوالے سے آگاہی بھی کرائی۔

 

 



متعللقہ خبریں