مزار اتاترک پر رات گئے تک زائرین کی حاضری

جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 80 ویں برسی کے موقع پر کل رات گئے تک مزار اتاترک کو زائرین کے لئے کھلا رکھا گیا اور شہریوں نے جوق در جوق مزار پر حاضری دی

1085523
مزار اتاترک پر رات گئے تک زائرین کی حاضری
anitkabir 10 kasim4.jpg
anitkabir 10 kasim3.jpg
anitkabir 10 kasim2.jpg
anitkabir 10 kasim1.jpg

جمہوریہ ترکی کے بانی غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی 80 ویں برسی کے موقع پر کل رات گئے تک مزار اتاترک کو زائرین کے لئے کھلا رکھا گیا اور شہریوں نے جوق در جوق مزار پر حاضری دی۔

مزار اتاترک  کو کل صبح صدر رجب طیب ایردوان کی زیر صدارت حکومتی اراکین  پر مشتمل وفد  کی شرکت سے منعقدہ سرکاری تقریب کے ساتھ زائرین کے لئے کھولا گیا۔

ملک بھر  سے آنے والے شہریوں کی مزار پر حاضری رات گئے تک جاری رہی۔

شہریوں نے ہاتھوں میں اتاترک کی پوسٹروں اور پھولوں کے ساتھ  مزار پر حاضری دی دعائیں مانگیں اور احتراماً خاموشی اختیار کی۔

مقبرے کے احاطے میں واقع اتاترک اور جنگ نجات عجائب گھر کی سیر کے خواہش مند شہریوں کی بھی لمبی قطاریں لگی رہیں۔

مزار  کے لاوڈ اسپیکروں سے اتاترک کی آواز کے ٹیپ چلائے گئے اور مقبرے تک جانے والی سیڑھیوں کے دونوں اطراف میں جلتی مشعلیں بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز بنیں۔



متعللقہ خبریں