" دس نومبر" مصطفی کمال اتاترک کی یاد میں

جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک    کی  آج 80 ویں برسی ہے جس پر صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں  کہا کہ غازی مصطفی کمال کی  ہمیں بخشی آزادی  و خود مختاری  کی حفاظت کرنے کی  ضرورت ہے

1085222
" دس نومبر" مصطفی کمال اتاترک کی یاد میں
istanbul 10 kasim1.jpg
istanbul 10 kasim.jpg
erdogan anitkabir2.jpg
erdogan anitkabir1.jpg
erdogan anitkabir.jpg

جمہوریہ ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک    کی  آج 80 ویں برسی ہے ۔

 اس مناسبت سے صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے پیغام میں  کہا کہ غازی مصطفی کمال     کی  ہمیں بخشی   آزادی  و خود مختاری   کی حفاظت کرنے کی  ضرورت ہے ۔

 صدر نے کہا کہ   گزشتہ 16 سالوں کے دوران  ترکی   میں  سودمند پالیسیاں کے نفاذ سے عوام کو حکومت کے قریب آنے کا موقع ملا ہے  ۔

15 جولائی کے واقعات کی مثال پیش کرتےہوئے صدر ایردوان نے    کہا کہ بہادر ترک عوام   نے اس دن  اپنی جسارت اور حوصلے سے  ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔

 ترکی  کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے  جناب صدر نے کہا کہ  غازی مصطفی کمال   کی  ہمیں  دی گئی اس نشانی کو  مزید مستحکم بنانے  کے لیے شب و روز ایک  کرنا  حکومت کا شعار ہے ۔

 ترک پارلیمانی اسپیکر  بن علی یلدرم   نے  بھی  اپنے پیغام میں   کہا کہ  جمہوریہ ترکی کے پہلے صدر اور جنگ  آزادی کے  رہنما   مصطفی کمال اتاترک کی 80 ویں برسی  ہمیں اس بات کا درس دیتی ہے کہ ہم   اُن کی  دی گئی قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے  ملک  و قوم کی بقا ،خوشحالی اور  ایک تابناک  مستقبل کےلیے  مل جل کر  محنت کریں  ۔

 



متعللقہ خبریں