ایران کو تنہا چھوڑنا خطرات کو دعوت دینا ہے : وزیر خارجہ چاوش اولو

جاپان کے دارالحکوت  ٹوکیو میں  سرکاری مصروفیات کا دائرہ کار میں پریس کانفرنس میں  سوالات کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ امریکہ  کی جانب سے ایران پر  پابندیاں  عائد کرنا دراصل ایرانی باشندوں کو سزا دینے کے مترادف ہے جو کہ نا حق

1082445
ایران کو تنہا چھوڑنا خطرات کو دعوت دینا ہے : وزیر خارجہ چاوش اولو

وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو  نے ایران کو تنہا چھوڑنے   سے پیدا  ہونے والے خطرات کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا ہے کہ   ایرانی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کے ذریعے مسئلے  کو حل کرنا زیادہ مناسب  ہے۔

انہوں نے جاپان کے دارالحکوت  ٹوکیو میں  سرکاری مصروفیات کا دائرہ کار میں پریس کانفرنس میں  سوالات کا جواب دیتے ہوئے  کہا کہ امریکہ  کی جانب سے ایران پر  پابندیاں  عائد کرنا دراصل ایرانی باشندوں کو سزا دینے کے مترادف ہے جو کہ نا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اصولی طور پر ان پابندیوں  کے خلاف ہے  کیونکہ  پابندیوں سے   کسی مسئلے کو حل نہیں کیا جاسکتا۔  پابندیوں کی بجائے اگر  مزاکرات کے ذریعے مسئلے  کو  حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے جاپان میں دہشت گرد تنظیم فیتو  کی سرگرمیوں کے بارے میں کہا کہ اس موضوع کے بارے میں جاپانی حکام سے بات چیت کی گئی ہے اور ان کو صورتِ حال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

وزیر خارجہ چاوش اولو نے مذاکرات کے دائرہ کار میں  مشاوراتی کونسل   کے صدر  ڈیٹ جوجی سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں  شام میں  تین سالوں کے بعد ترکی کی کاوشوں سے  رہا کروائے گئے      جاپانی صحافی کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔

اس پر مشاورتی کونسل کے صدر  ترک صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر خارجہ چاوش اولو کی کاوشوں کو سراہتے  ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔   



متعللقہ خبریں