اسپیکر اسمبلی بن علی یلدرم ارجنٹائن کے دورے پر

مذاکرات میں ترکی اور ارجنٹائن کے مابین ہر شعبے میں فروغ پانےو الے دو طرفہ تعلقات پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا

1080049
اسپیکر اسمبلی بن علی یلدرم ارجنٹائن کے دورے پر

اسپیکرِ اسمبلی بن علی یلدرم  نے ارجنٹائنی  ایوان  ِ نمائندگان  کے اسپیکر امیلو مونزو سے ملاقات کی۔

ترک قومی اسمبلی کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  ارجنٹائن  میں جی۔20 پارلیمانی فورم  میں شرکت کرنے والے یلدرم اور مونزو نے  دونوں طرفین کے وفود کے ہمراہ   ایوان نمائندگان میں مذاکرات  کیے۔

  یلدرم نے بعد ازاں ارجنٹائن۔ ترکی دوستی گروپ ارکان کو شرفِ ملاقات بخشا۔

مذاکرات میں ترکی اور ارجنٹائن کے مابین ہر شعبے میں فروغ پانےو الے دو طرفہ تعلقات پر ممنونیت کا اظہار کیا گیا۔

 

 



متعللقہ خبریں