امریکہ: ترکی کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر مائیک پومپیو کا تہنیتی پیغام

میں امریکہ کی حکومت کی طرف سے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: مائیک پومپیو

1077861
امریکہ: ترکی کے یومِ جمہوریہ کے موقع پر مائیک پومپیو کا تہنیتی پیغام

امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو  نے ترکی کے یومِ جمہوریہ کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے پیغام میں پومپیو نے کہا ہے کہ " میں امریکہ کی حکومت کی طرف سے جمہوریہ ترکی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر ترکی کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ " دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اتحاد  ہمارے شہریوں  کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے نہایت ضروری ہے اور آزادی، خوشحالی  اور قانون جیسے اہم مشترکہ اہداف کی مضبوطی کا ضامن ہے"۔

دونوں نیٹو اتحادی ممالک کے دنیا بھر میں امن اور خوشحالی کی حوصلہ افزائی کے لئے بیسیوں سال سے مل کر کوششیں کرنے کی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے پومپیو نے کہا  ہےکہ افغانستان اور شام میں سکیورٹی  کے معاملے میں ہمارا اتحاد  اور مضبوط شراکت داری علاقائی خطرات کے مقابل نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔

مائیک پومپیو نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب ترک عوام یومِ جمہوریہ کی 95 ویں سالگرہ منا رہے ہیں ، ہم بھی دونوں ملکوں کے درمیان روابط کا اعادہ کرتے ہیں اور ماضی کے مضبوط تعلقات کے حوالے سے مستقبل میں بھی مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں باہمی تعاون  کے لئے کوششوں میں اضافہ کرنے  کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں