صدر ایردوان نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر مزارِاتاترک پرحاضری دی اور اتاترک کو خراجِ تحسین پیش کیا

جمہوریہ ترکی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ   کے موقع پر آج سب سے پہلی تقریب مزارا اتاترک پر منعقد ہہوئی۔  صدر ایردوان کے ہمراہ  وزرا  اور اعلی عسرکاری حکام  بھی  موجود تھے

1077492
صدر ایردوان نے یومِ جمہوریہ کے موقع پر مزارِاتاترک پرحاضری دی  اور اتاترک  کو خراجِ تحسین پیش کیا

صدر رجب طیب ایردوان  نے 29 اکتوبر  یوم جمہوریہ  ترکی کے موقع پر   مزارِ اتاترک پر حاضری دی۔

جمہوریہ ترکی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ   کے موقع پر آج سب سے پہلی تقریب مزارا اتاترک پر منعقد ہوئی ۔

 صدر ایردوان کے ہمراہ  وزرا  اور اعلی عسرکاری حکام  بھی  موجود تھے۔

اس  تقریب میں   ری پبلیکن پیپلز پارٹی  کے چئیرمین کمال کلیچدار اولو  ، نیشنلسٹ  موومنٹ پارٹی کے چئیرمین دولت باہچے لی  ، گڈ پارٹی کی چئیر پرسن    میرال آق شینر  نے بھی شرکت کی۔

مزارِ اتاترک پر رکھی گئی وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات کو قلمبند کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ " ہمارا ہدف سن 2023 میں ترکی دنیا کے ترقی یافتہ دس ممالک کی فہرست میں شامل کرنا ہے ۔"
انہوں نے لکھا ہے کہ وہ دنیا میں اور ترکی میں امن اور رفاہ کو پائدار بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان نازک حالات میں ترکی کی مسلح افواج کو دنیا کی مضبوط ترین فوج بنانے کی کوششوں کو پورے عظم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ 15 جولائی کے واقعات کی مثال پیش کرتےہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ بہادر ترک عوام   نے اس دن  اپنی جسارت اور حوصلے سے  ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ترکی  کے اہداف پر روشنی ڈالتے ہوئے  جناب صدر نے کہا کہ  غازی مصطفی کمال   کی  ہمیں  دی گئی اس نشانی کو  مزید مستحکم بنانے  کے لیے شب و روز ایک  کرنا  حکومت کا شعار ہے ۔سرکاری تقریب کے بعد مزار اتاترک کو عوام کے دیدار کے لیے کھول دیا جائے گا۔

یوم جمہوریہ پر ہر عمر کے شہریوں نے اتاترک کے پوسٹرز اور ترک پرچموں کی ہمراہی میں اپنے قائد کو خراج ِ عقیدت پیش کرر ہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں