پاکستان اورترکی کی لازوال دوستی مضبوط اورمثالی ہے، ترکی کے95 ویں یوم جمہوریہ پرعمران خان کی مبارکباد

اتوار کو جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہترکی کی جانب سے جمہوریہ کے تاریخی اعلان ،بادشاہت اور سامراجیت کی طاقتوں کے سامنے انکار نے قوم میں نیا عزم پھونکا

1077392
پاکستان اورترکی کی لازوال دوستی مضبوط اورمثالی ہے، ترکی کے95 ویں یوم جمہوریہ پرعمران خان کی مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان  کے عوام، حکومت اور اپنی جانب سےترکی  کے 95 ویں یوم جمہوریہ پر ترک حکومت کومبارکباد دی ہے۔

 اتوار کو جاری اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہترکی کی جانب سے جمہوریہ کے تاریخی اعلان ،بادشاہت اور سامراجیت کی طاقتوں کے سامنے انکار نے قوم میں نیا عزم پھونکا ۔

انہوں نے کہا کہ ترکی کے ساتھ باہمی تعاون کی میراث بہت گہری اور دونوں ملک تاریخی، مذہبی اور ثقافت کے مشترکہ رشتوں میں بندھے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ترکی کے اس حوصلے کی گونج آج بھی دنیا بھر کے آزادی پسندوں کے لئے ایک نوید ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بات قابل فخر ہے کہ اس قومی جدوجہد میں ہمارے آبائو اجداد اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے تھے، اسی طرح کسی بھی چیلنج اور مشکل کے ہر لمحہ میں ترک بھائی ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کی یہ میراث بہت گہری اور دونوں ملک تاریخی، مذہبی اور ثقافت کے مشترکہ رشتوں میں بندھے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان   نے  کہا کہ پاکستان  ترکی کی نمایاں کامیابیوں کو عصر حاضر کی اہم کاوشیں سمجھتا ہے۔ ترک قیادت کے زیر سایہ مختلف شعبوں میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی  کی  لاوزال دوستی مضبوط اور مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کی خواہش اوربڑی امید ہے کہ ترکی کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط سے مضبوط تر ہوں گے۔ یہ تعلقات پاکستان اور ترکی کی شراکت داری اور دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے لئے منافع بخش ثابت ہوں گے۔



متعللقہ خبریں