ترکی: 95 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر وزیر دفاع کا پیغام

علاقے میں ترکی کے خلاف اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی: حلوصی آقار

1077150
ترکی: 95 ویں یومِ جمہوریہ کے موقع پر وزیر دفاع کا پیغام

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے 29 اکتوبر یومِ جمہوریہ کے موقع پر دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے بارے  میں پُر عزم ہونے کا پیغام دیا ہے۔

اپنے پیغام میں آقار نے کہا ہے کہ علاقے میں ترکی کے خلاف اٹھائے جانے والے کسی بھی اقدام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد  کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم، غازی مصطفی کمال کی زیر قیادت تمام مصائب و مشکلات کے باوجود باوقار ملت  کی بہادری اور قربانیوں سے قائم ہونے والے جمہوریہ ترکی کے قیام  کی 95 ویں  سالگرہ منا رہے ہیں  اور اس موقع پر اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم اس اصول کے تحت اپنا سفر جاری رکھیں گے کہ حاکمیت بغیر کسی شرط  کے ملت کی ہے۔



متعللقہ خبریں