ترکی نئی عراقی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

ترکی: ہم نئی حکومت  کی جانب سے سالہا سال سے مشکلات سے دوچار عراقی عوام کی توقعات کو پورا کرنے والے اقدامات اٹھانے کی تمنا کرتے ہیں

1075971
ترکی نئی عراقی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے، دفتر خارجہ

ترکی   نے اطلاع دی ہے کہ یہ  نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

وزارتِ خارجہ  کے ترجمان حامی آکسوئے   نے کہا ہے کہ ترکی ، حال ہی میں اعتماد کا ووٹ لینے والی نئی عراقی حکومت کے ساتھ  اس ملک میں امن  و سلامتی ، استحکام اور از سر نو تعمیر کے معاملات میں   مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

آکسوئے نے عراق میں نئی حکومت  کے اعتماد کا ووٹ لینے سے متعلق وزارت سے دریافت کردہ ایک سوال کا تحریری جواب  دیا ہے۔

آکسوئے   نے کہا ہے کہ ہم، عراق میں 12 مئی کو سر انجام پانے والے پارلیمانی انتخابات کے نتیجے میں حکومت قائم کرنے  کے فرائض سونپے گئے عادل عبدالمہدی کی طرف سے تشکیل دی گئی کابینہ  کے  14 وزراء کے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے  بعد اپنے امور کا آغاز کرنے والی  نئی عراقی حکومت  کی کامیابی کے دعا گو ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ "ہم نئی حکومت  کی جانب سے سالہا سال سے مشکلات سے دوچار عراقی عوام کی توقعات کو پورا کرنے والے اقدامات اٹھانے کی تمنا کرتے ہیں اور اس بات پر یقین رکھتے ہیں  کہ یہ حکومت عراق کے تمام تر حلقوں کے ساتھ مساوی  سلوک روا رکھتے ہوئے ملکی سلامتی و سالمیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خوش آئند اقدامات اٹھائے گی۔"

 

 



متعللقہ خبریں