فلسطین اور بیت المقدس ترکی کی ریڈ لائن ہے: میولود چاوش اولو

ترکی فلسطین کے معاملے میں جس تعاون کا مظاہرہ کر رہا ہے اسے ہمیشہ جاری رکھے گا ، پوری دنیا مسئلہ فلسطین سے کنارہ کشی اختیار کر لے تو بھی ترکی اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹے گا: میولود چاوش اولو

1075470
فلسطین اور بیت المقدس ترکی کی ریڈ لائن ہے: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ فلسطین اور بیت المقدس ترکی کی ریڈ لائن ہے۔

چاوش اولو نے سرکاری دورے پر انقرہ تشریف لانے والے فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی  کے ساتھ ملاقات کی ۔

مذاکرات کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں چاوش اولو نے کہا ہے کہ مذاکرات میں فلسطین کے لئے ترکی کے زیر غور منصوبوں کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کی حیثیت  سے ہم ہمیشہ اپنے فلسطینی بھائیوں  کے شانہ بشانہ رہے ہیں فلسطین اور بیت المقدس ہمارے لئے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی فلسطین کے معاملے میں جس تعاون کا مظاہرہ کر رہا ہے اسے ہمیشہ جاری رکھے گا ، پوری دنیا مسئلہ فلسطین سے کنارہ کشی اختیار کر لے تو بھی ترکی اس معاملے سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔



متعللقہ خبریں