شینزو آبے کی طرف سے صدر ایردوان کا شکریہ

جاپان کے وزیر اعظم  شینزو آبے  نے جاپانی صحافی کو شام کی دہشتگرد تنظیم  کے ہاتھوں سے چھڑا کر ترکی لانے پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا

1074761
شینزو آبے کی طرف سے صدر ایردوان کا شکریہ

جاپان کے وزیر اعظم  شینزو آبے  نے جاپانی صحافی جُمپی یاسودا کو شام کی دہشتگرد تنظیم  کے ہاتھوں سے چھڑا کر ترکی لانے پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

جاپان کی طلب پر صدر ایردوان اور وزیراعظم آبے کے درمیان ٹیلی فونک ملاقات ہوئی۔

مذاکرات میں آبے نے جون 2015  سے لے کر اب تک شام میں دہشت گرد تنظیم کے پاس یرغمال جاپانی صحافی جُمپی یاسودا کی رہائی اور کل  بخیر وعافیت ترکی پہنچنے پر صدر ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم شینزو آبے نے اس معاملے میں کوششیں کرنے والے تمام اداروں  کے تعاون پر ممنونیت کا اظہار کیا اور ترکی ۔جاپان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ44 سالہ  جاپانی صحافی جُمپی یاسودا  سال 2015 میں براستہ ترکی غیر قانونی طریقوں سے شام میں  داخل ہوئے جہاں القاعدہ نے انہیں یرغمال بنا لیا تھا۔



متعللقہ خبریں