سعودی قونصل جنرل کے گھر کی کل شام متوقع تلاشی ملتوی ہو گئی

کل قونصل جنرل کے گھر کی تلاشی ملتوی ہو گئی، گھر کے سامنے مقامی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا انتظار جاری

1070296
سعودی قونصل جنرل کے گھر کی کل شام متوقع تلاشی ملتوی ہو گئی

دو اکتوبر سے لاپتہ سعودی صحافی جمال خاشقجی  کے لئے استنبول میں سعودی قونصل جنرل کے گھر کی کل شام متوقع تلاشی ملتوی ہو گئی ہے۔

تحقیقات کے دائرہ کار میں کہا گیا ہے کہ کل قونصل جنرل کے گھر کی تلاشی نہیں لی جائے گی تاہم ان کے گھر کے سامنے مقامی و غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا انتظار جاری ہے۔

پولیس اور جائے وقوعہ کی تحقیقی ٹیموں نے  اس سے پہلی شام 9 گھنٹے سے زائد عرصے تک قونصل خانے کی تلاشی  لی تھی۔

اطلاع کے مطابق اس تلاشی کے دوران لومینل تکنیک سے خاص روشنی میں کیمیائی مادہ استعمال کر کے عمارت کے اندر سے کثیر تعداد میں ڈی این اے نمونے جمع کئے گئے   ہیں۔

شعبہ جائے وقوعہ کی تلاشی  کی ٹیموں نے قونصل خانے  میں اور قونصل خانے کی سیوریج کی بھی تلاشی لے کر نمونے حاصل کئے ہیں۔

علاوہ ازیں پولیس ٹیموں نے قونصل خانے کے باغیچے سے مٹی کے نمونے حاصل کئے ہیں اور قونصل خانے کے کوڑے  اور کوڑے دانوں کو بھی  تحقیق کے لئے تحویل میں لے لیا ہے۔

حاصل کردہ دلائل کو شعبہ جائے وقوعہ کی  تحقیق کو بھیجنے کے لئے کریمینل پولیس لیبارٹری میں لے جایا گیا ہے۔

قونصل خانے کے بند گیراج کی بھی اور ماضی میں قونصل خانے کی ریذیڈینسی کے زیر استعمال پانی کے کنویں کی بھی  محتاط تلاشی لی جائے گی۔

اس دوران پولیس حکام نے کہا ہے کہ سعودی قونصل جنرل محمد العتیبہ  کا ترکی سے نکل جانا تحقیقی کاروائیوں  میں رکاوٹ  نہیں بنا اور واقعے کا معمہ حل  کرنے کے لئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی قونصل جنرل کل شام 5 بجے سعودی عرب روانہ ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں