ادلب کا مرحلہ، پروگرام کے مطابق چل رہا ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

شام کے علاقے ادلب کا مرحلہ، پروگرام کے مطابق چل رہا ہے اور منبچ میں بھی امریکی فوجیوں کے ساتھ مشترکہ پیٹرولنگ کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا: وزیر دفاع حلوصی آقار

1069497
ادلب کا مرحلہ، پروگرام کے مطابق چل رہا ہے: وزیر دفاع حلوصی آقار

ترکی کے وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا ہے کہ شام کے علاقے ادلب کا مرحلہ، پروگرام کے مطابق چل رہا ہے اور منبچ میں بھی امریکی فوجیوں کے ساتھ مشترکہ پیٹرولنگ کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔

حلوصی آقار نے صدارتی سوشل کمپلیکس میں صدر رجب طیب ایردوان اور رومانیہ کی وزیر اعظم  ویوریکا ڈانسیلا کی مشترکہ پریس کانفرنس  سے قبل اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔

17 ستمبر کو روس کے علاقے سوچی میں طے پانے والے سمجھوتے کی رُو سے ادلب میں اسلحے سے پاک علاقے سے بھاری اسلحہ ہٹانے  کے مرحلے کی تکمیل سے متعلق ایک صحافی کے سوال کے جواب میں آقار نے کہا ہے کہ " مرحلہ پروگرام کے مطابق جاری ہے ، ہم نے جو وعدے کئے ہیں ان پر ہم قائم ہیں"۔

ترکی اور امریکہ  کی مسلح افواج  کی طرف سے منبچ میں متوقع مشترکہ پیٹرولنگ  کی کاروائیوں کے لئے مشترکہ تربیتی پروگرام کے مکمل ہونے کی تاریخ کے بارے میں وزیر دفاع حلوصی آقار نے کہا کہ "جلد ہی تربیتی پروگرام مکمل ہو جائے گا"۔

مشترکہ پیٹرولنگ کے بارے میں سوال کے جواب میں آقار نے کہا ہے کہ "مشترکہ پیٹرولنگ جلد ہی شروع کر دی جائے گی"۔



متعللقہ خبریں