سعودی عرب سے تعلقات کی مضبوطی کےخواہاں ہیں:ایرودان
سعودی فرماںروا نے ٹیلی فون بات چیت میں جمال خاشقجی کی روپوشی کا معمّہ حل کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ سے متعلق سعودی عرب کی تجویز کا خیر مقدم کرنے پر صدرایردوان کا شکریہ ادا کیا
سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود نے گزشتہ شب ٹیلیفون پر ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سے بات چیت کی۔
شاہ سلمان نے سعودی شہری جمال خاشقجی کی روپوشی کا معمّہ حل کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ سے متعلق سعودی عرب کی تجویز کا خیر مقدم کرنے پر ترکی کے صدر کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ سلمان نے باور کرایا کہ سعودی عرب اپنے برادر ملک ترکی کے ساتھ تعلقات کا اتنا ہی زیادہ خواہاں ہے جتنا کہ ترکی ہے اور ان تعلقات کی مضبوطی کو کوئی گزند نہیں پہنچائی جا سکتی۔
دوسری جانب، صدر ایردوان نے باور کرایا کہ دونوں ملکوں اور ان کے عوام کے درمیان قریبی اور تاریخی نوعیت کے برادرانہ اور گراں قدر تعلقات قائم ہیں۔
ایردوان نے کہا کہ وہ ان تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ آرمینیا کے فلسطین کو تسلیم کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے، دفترِ خارجہ
فلسطین کو تسلیم کرنا بین الاقوامی قانون، انصاف اور ضمیر کا تقاضا ہے
صوبہ شرناک میں ایک خصوصی آپریشن میں 4 دہشت گرد غیر فعال
بیت الشباب کے نواحی علاقوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے رکن دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی