ترکی: اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

ہم غزہ میں پُر امن فلسطینی مظاہرین   میں سے 7 افراد کی موت ا ور 200سے زائد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں: وزارت خارجہ

1068395
ترکی: اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

ترکی نے غزہ میں پُر امن مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیل کے حملے  کی شدید مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ" ہم، اسرائیل کی طرف سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اقدار کی پامالی کرتے ہوئے زیر محاصرہ رکھے گئےعلاقےغزہ میں پُر امن فلسطینی مظاہرین   میں سے 7 افراد کی موت ا ور 200سے زائد کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے مذموم حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں"۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "اسرائیل کو جان لینا چاہیے کہ اس کی فلسطین میں جاری تشدد کی پالیسی فلسطینیوں کے اپنے تاریخی و جائز حق سے پیچھے ہٹنے کا مفہوم نہیں رکھتی۔ فلسطینیوں کو وقت ضائع کئے بغیر  بین الاقوامی تحفظ کی فراہمی  اب ایک انسانی فریضے کی شکل اختیار کر گئی ہے۔ اور ہم اس وسیلے سے بین الاقوامی برادری سے اس انسانی ذمہ داری کو پورا کرنے کی اپیل کا اعادہ  کرتے ہیں"۔

غزہ کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کل کے پُرامن مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سے 154 افراد اصلی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے  ہیں۔

واضح رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے لے کر اب تک  زیر محاصرہ غزہ کی اسرائیلی سرحد پر "گرینڈ واپسی  مارچ" کے نام سے پُر امن مظاہرے کر رہے ہیں اور اسرائیلی فوجی مظاہرین پر اصلی گولیوں کے ساتھ فائرنگ کر رہے ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں 30 مارچ سے لے کر اب تک 200 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں