امریکہ کو سمجھ لگ گئی ہو گی کہ اس کے شہری مستثنیٰ نہیں ہیں: چاوش اولو

مجھے امید ہے کہ امریکہ کو اس بات کی سمجھ لگ گئی ہو گی کہ دباو ڈال کر ترکی سے من چاہا نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکتا: وزیر خارجہ میولود چاوش اولو

1068275
امریکہ کو سمجھ لگ گئی ہو گی کہ اس کے شہری مستثنیٰ نہیں ہیں: چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے امریکی راہب اینڈریو کریگ برنسن پر عدالتی کاروائی سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ "مجھے امید ہے کہ امریکہ کو سمجھ لگ گئی ہو گی کہ اس کے شہری مستثنیٰ نہیں ہیں"۔

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کے ساتھ ملاقات اور تھنک ٹینک چیٹھم ہاوس کی طرف سے "تبدیل ہوتے عالمی نظام میں یورپ " نامی گول میز کانفرنس سے خاطب کے لئے لندن کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے لندن میں اخباری نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں ترکی میں امریکی راہب برنسن پر عدالتی کاروائی  سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا  ہے کہ "ہم نے کہ دیا تھا کہ اس مسئلے کو نہ تو پابندیاں حل کریں گی اور نہ ہی دھمکیاں اس مسئلے کو عدلیہ حل کرے گی۔ امریکی شہری مستثنیٰ نہیں ہیں۔  مجھے امید ہے کہ امریکہ کو اس بات کی سمجھ لگ گئی ہو گی کہ دباو ڈال کر ترکی سے من چاہا نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکتا بلکہ عدلیہ کے فیصلے پر عمل کیا جانا چاہیے"۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ  میولود چاوش  اولو کا دورہ برطانیہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گا اور اس دوران وہ چیٹھم ہاوس کی "تبدیل ہوتے عالمی نظام میں یورپ" نامی گول میز کانفرنس سے خطاب کریں گے اور برطانیہ کے وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کریں گے۔

توقع ہے کہ مذاکرات میں سیاسی و اقتصادی تعلقات، سکیورٹی، اور دہشت گردی کے خلاف جدو جہد  جیسے شعبوں میں باہمی تعاون جیسے دو طرفہ موضوعات  کے ساتھ ساتھ مسئلہ شام اور دیگر علاقائی حالات ،  یورپی یونین  سے متعلقہ موضوعات اور برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے مرحلے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں