امریکی پادری انڈریو برنسن کورہا کردیا گیا، امریکی صدرٹرمپ، پادری انڈریوبرنسن سے جلد ملاقات کے متمنی

آج ازمیر کی عدالت میں  امریکی پادری  چوتھی بار  پیش ہوئے  اور عدالت نے انہیں  3 سال  ایک ماہ اور پندرہ دنوں کی قید کی سزا سنائی

1067776
امریکی پادری انڈریو برنسن کورہا کردیا گیا، امریکی صدرٹرمپ،  پادری انڈریوبرنسن سے جلد ملاقات کے متمنی

امریکی پادری  انڈریو  برنسن  کو  تین سال  ایک ماہ  15 دن کی قید کی سزا سنا دی گئی تاہم  ان کے اس عرصے  کے  حراست میں گزارنے کی بنا پر  رہا کردیا گیا ہے۔

ازمیر میں دہشت گرد تنظیم   فیتو اور پی کے کےکے لیے جاسوسی  اور پشت پناہی کرنے کے الزام  میں گرفتار کیے جانے والے امریکی پادری   انڈریو برنسن  کو عدالت نے 35 سال کی قید کی سزا سنائی تھی۔

آج ازمیر کی عدالت میں  امریکی پادری  چوتھی بار  پیش ہوئے  اور عدالت نے انہیں  3 سال  ایک ماہ اور پندرہ دنوں کی قید کی سزا سنائی ۔

عدالت نے ان پر  ملک سے باہر  جانے کی پابندی بھی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ   حراست میں گزارے گئے دنوں  کو تین سال ایک ماہ 15 دن تصور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا فیصلہ بھی سنادیا۔

پادری  انڈریو نے عدلات کے اس فیصلے کو قبول نہ کرتے ہوئے  اپیل کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے عدلیہ کے اس فیصلے کے فوراً  بعد ٹویٹ کرتے ہوئے  لکھا ہے کہ انہوں نے پادری انڈریو کی رہائی کے لیے بڑی محنت  کی ہے۔

اس ٹویٹ کے فوراً بعد ایک اور ٹویٹ کرتے ہوئے   اپنی  نیک خواہشات کے ساتھ ساتھ جلد ہی پادری  انڈریو سے ملاقات کی بھی امید ظاہر کی ہے۔



متعللقہ خبریں