ہم اندرون ملک کی طرح بیرون ملک بھی دہشت گردوں کو نیست و نابود کر دیں گے، صدرِ ترکی

ہمارے  ساتھ کیے گئے وعدوں  کو ناقابل جواز  اسباب کے ساتھ پورا نہ کرنے والے  اور بلا جواز کے ہم پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کرنے والوں کے بذات خود ناکامی کا منہ دیکھنے کا ہم سب کے سامنے مظاہرہ کریں گے

1067523
ہم اندرون ملک کی طرح بیرون ملک بھی دہشت گردوں کو نیست و نابود کر دیں گے، صدرِ ترکی

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ شام میں دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر دہشت گردوں  کی آماجگاہوں کو نیست و نابود کر دیا جائیگا۔

صدر ترکی نے ضلع اسپارتہ میں کمانڈو دستے کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی قوتوں نے اندرونِ ملک دہشت گرد وں کو اس سے پہلے کبھی مشاہدہ نہ ہونے والا نقصان پہنچایا ہے۔ انشااللہ مستقبل قریب میں آج امتیازی نشان  اپنے سینے پر لگانے والے ترک کمانڈوز کی بھی خدمات کی بدولت  دریائے فرات کےمشرقی علاقوں میں ڈھیرے جمانے والے دہشت گردوں کو سخت ہزیمت سے دو چار کریں گے۔

15 جولائی2016 کے ناکام بغاوتی اقدام  کا بھی ذکر کرنے والے صدر ایردوان نے واضح کیا کہ "بعض لوگ سمجھ رہے تھے کہ ترک مسلح افواج اب اپنے پاؤں پر کھڑی نہیں ہو سکتیں ، لیکن جب  انہوں نے ہماری اصل طاقت  کو  دیکھا تو ان سب کی ہوائیں اڑ گئیں۔"

ترکی کے حالیہ دور میں بعض قیاس آرائیوں کا نشانہ بننے کی توضیح کرتے ہوئے صدر ایردوان نے اس  بات پر زور دیا کہ یہ چالیں  ترکی  کے قوت ِ خرید کے اعتبار سے دنیا کے   سب سے بڑے 13 ویں اور قومی آمدنی کے مطابق 17 ویں ملک ہونے کی حقیقت کو نہ بدل سکی ہیں، ہم ،  ہمارے سامنے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں  کو دور کرنے کی کوئی نہ کوئی راہ ڈھونڈ نکالتے ہوئے انہیں ضرور پار کر یں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ"ہمارے  ساتھ کیے گئے وعدوں  کو ناقابل جواز  اسباب کے ساتھ پورا نہ کرنے والے  اور بلا جواز کے ہم پر پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کرنے والوں کے بذات خود ناکامی کا منہ دیکھنے کا ہم سب کے سامنے مظاہرہ کریں گے،  ہم  پر بند کیے جانے والے راستوں کے جواب میں نئے راستے   کھولتے  ہوئے ،  ہمارے سامنے کھڑی کی گئی مشکلات کو چیلنج کرتے ہوئے ملکی معیشت کو بلند سطح تک  لیجائیں گے۔



متعللقہ خبریں