افغانستان میں خود کش حملے پر ترکی کا اظہار افسوس

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  مذکورہ حملے میں بھاری تعداد میں جانی  نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے

1065681
افغانستان میں خود کش حملے پر ترکی کا اظہار افسوس

ترکی نے افغان صوبے ہلمند  کے ایک انتخابی دفتر  پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  مذکورہ حملے میں بھاری تعداد میں جانی  نقصان پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا  ہے کہ ہم "اس مذموم حملے کی مذمت  کرتے ہیں اور حملے میں ہلاک شدگان کی مغفرت کے دعاگو  ، دوست  افغان  حکومت برادر افغان  عوام سے تعزیت کرتے ہیں۔"

خیال رہے کہ صوبہ ہلمند میں ایک امیدوار ِ اسمبلی کے انتخابی دفتر پر کل خود کش حملے میں 8 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے تھے۔

 



متعللقہ خبریں