ترکی زبان بولنے والے ممالک کی تنظیم میں ازبیکستان اور ترکمانستان کو بھی شامل کیا جائے

یہ نئی تنظیم  ہمارے  ملکوں کی  پارلیمنٹوں کے نام پر احسن  خدمات ادا کرے گی،  یہ ایک عائلی اسمبلی ہے جو کہ ہمارے بزرگوں کا  ورثہ ہے، بن علی یلدرم

1065160
ترکی زبان بولنے والے ممالک کی تنظیم میں ازبیکستان اور ترکمانستان کو بھی شامل کیا جائے

اسپیکر ِ اسمبلی  بن علی یلدرم  کا کہنا ہے کہ ترکی زبان بولنے والے ممالک کی پارلیمانی اسمبلی کو اس تنظیم   میں ازبیکستان اور ترکمانستان کو بھی شامل کرنے  کی کوششیں صرف کرنی چاہییں۔

جناب  یلدرم نے انطالیہ میں منعقدہ"یوریشیا میں اقتصادی   تعاون ، ماحولیات و قابل دوام ترقی" کے عنوان  کے ساتھ یوریشیا  قومی اسمبلی اسپیکران   کے تیسرے اجلاس کے دائرہ کار میں  ایک منی  سربراہی اجلاس میں شرکت کی۔

یہاں پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ  مجھے مذکورہ تنظیم کے ارکان   کی ترکی میں میزبانی پر دلی مسرت ہے، مجھے پورا یقین ہے کہ یہ نئی تنظیم  ہمارے  ملکوں کی  پارلیمنٹوں کے نام پر احسن  خدمات ادا کرے گی،  یہ ایک عائلی اسمبلی ہے جو کہ ہمارے بزرگوں کا  ورثہ ہے، ہم اسے آنے والی نسلوں تک  پہنچانے کا ہدف رکھتے ہیں۔ ہماری تمنا ہے اور مشترکہ ہدف  ہے کہ   قلیل مدت کے اندر ازبیکستان  کو مستقل یا پھر مبصر ملک کی حیثیت دے دی جائے۔ اسی طرح ترکمانستان کی رکنیت کے لیے بھی ہمیں کوششیں صرف کرنی ہوں گی۔


 



متعللقہ خبریں