دہشت گردوں کے مکمل طور پر خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، وزیر دفاع خلوصی آقار

چاہے  ان کو ٹریلروں اور کارگو طیاروں کے ساتھ اسلحہ اور سازو سامان فراہم  بھی کیا جائے ہم ان کوحزیمت سے دو چار کرکے ہی چھوڑیں گے

1063503
دہشت گردوں کے مکمل طور پر خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی، وزیر دفاع خلوصی آقار

وزیرِ دفاع خلوصی آقار  کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد پُرعزم طریقے سے جاری رہے گی۔

وزیر دفاع نے مسلح افواج کے سربراہ یاشار گولیر اور مسلح افواج کے کمانڈروں کے ہمراہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK  کے کارندوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے کے باعث  شہید ہونے والے فوجی جوان  کے کنبے سے ملاقات کرتے ہوئے اظہارِ تعزیت کیا۔

وزیر آقار نے اس موقع پر کہا کہ "دہشت گردوں کے مکمل طور پر خاتمے تک ہماری یہ جنگ جاری رہے گی، ہم اس حوالے سے پر عزم اور اٹل ہیں، ہماری جدوجہد آخری دم تک جاری رہے گی۔ چاہے  ان کو ٹریلروں اور کارگو طیاروں کے ساتھ اسلحہ اور سازو سامان فراہم  بھی کیا جائے ہم ان کوحزیمت سے دو چار کرکے ہی چھوڑیں گے۔

مسلح افواج، جنڈار میری، پولیس اور سیکورٹی قوتوں کے دن رات دہشت گردوں کا تعاقب کرنے  پر زور دینے والے آقار نے بتایا کہ "اس  معاملے میں عظیم سطح کی کامیابیاں حاصل  کرنے کے  ساتھ ساتھ ملک دشمن عناصر  اندرون و بیرون ملک سے تعاون  و امداد کی بدولت اپنے وجود کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔  لیکن ہماری یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

 


 



متعللقہ خبریں