ترکی: صدر رجب طیب ایردوان امریکہ کے دورے پر

صدر رجب طیب ایردوان آج امریکہ کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں

1054876
ترکی: صدر رجب طیب ایردوان امریکہ کے دورے پر

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان آج امریکہ کے دورے پر تشریف لے جا رہے ہیں۔

صدر ایردوان امریکہ میں  اقوام متحدہ کے 73 ویں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اور ان کا یہ دورہ 23 سے 27 ستمبر تک جاری رہے گا ۔

نیو یارک میں متوقع جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل صدر ایردوان 24 ستمبر بروز سوموار "عالمی مہاجرین اتفاق" کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ شامی مہاجرین کے لئے ترکی کی خدمات کو بیان کریں گے اور دنیا کو ترکی کی مدد کرنے کا پیغام دیں گے۔

نیویارک میں وہ اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گٹرس کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان، گٹرس  سمیت ان تمام رہنماوں کو ، جن کے ساتھ وہ ملاقات کریں گے، 17 ستمبر کو روس کے شہر سوچی میں طے پانے والے ادلب سمجھوتے سے آگاہ کریں گے۔

وہ نیویارک میں امریکی سرمایہ کاروں  اور کاروباری حلقوں کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے اور ترکی میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کریں گے۔

دورے میں وزیر خارجہ میولود چاوش اولو بھی صدر ایردوان کے ہمراہ ہوں گے اور وہ بھی  اپنے روسی اور ایرانی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

صدر ایردوان 26 ستمبر کو بروز بدھ نیویارک سے جرمنی کے شہر برلن تشریف لے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں