ترک مسلح افواج کی دہشت گردوں کے خلاف متواتر کاروائیاں

ترک مسلح افواج  اندرون و بیرون ملک  کامیاب فوجی کاروائیوں کی بدولت دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دے رہیں

1054537
ترک مسلح افواج کی دہشت گردوں کے خلاف  متواتر کاروائیاں

علیحدگی پسند تنظیمPKK کے دہشت گردوں کو ایک ایک کر کے بے بس کیا جا رہا ہے۔

ترک مسلح افواج  اندرون و بیرون ملک  کامیاب فوجی کاروائیوں کی بدولت دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع ہی نہیں دے رہیں۔

ان کاروائیوں   کے سلسلے میں تازہ کاروائی  شمالی عراق میں کی گئی۔

ترک مسلح افواج نے آواشین۔باسیان، میتنہ، زاپ اور گارا علاقوں میں  فضائی کاروائیاں کیں۔

دہشت گردوں کے روپوش ہونے والی پناہ گاہوں کو تباہ کر دیا گیا تو اس دوران  12 دہشت گرد مارے گئے۔

اندرون ملک خطائے  کے آمانوس پہاڑی سلسلوں  میں  بھی دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

آمانوس کا پہاڑی سلسلہ اپنے جغرافیائی حدو حال  کی بنا پر شامی مضافات  سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی پناہ گاہ تھا۔

تا ہم شاخ ِ زیتون کاروائی کے بعد اس کا عفرین سے رابطہ کٹ گیا اور دہشت گردوں  کی مفرور ہونے کی راہیں بند ہو گئیں۔

علاقے میں دس ماہ میں 46 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔



متعللقہ خبریں