صدر ایردوان امریکہ کا دورہ کریں گے

ایردوان نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت  بھاری تعداد میں مملکتی و حکومتی سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے

1054364
صدر ایردوان  امریکہ کا دورہ کریں گے

صدر رجب طیب ایردوان متحدہ امریکہ کے دورے کے دائرہ کار میں 25 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور سرمایہ کارو ں و بزنس حلقوں سے ملاقات کریں گے۔

ایوان صدارت  سے جاری کردہ  اعلامیہ کے مطابق  اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے مذاکرات میں شراکت کی غرض سے 23 تا 27 ستمبر  2018  امریکہ کا دورہ کریں  گے۔

اعلامیہ کے مطابق  ایردوان نیو یارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت  بھاری تعداد میں مملکتی و حکومتی سربراہان سے دو طرفہ مذاکرات بھی کریں گے۔



متعللقہ خبریں