صدر ایردوان کی کوششوں سے لاکھوں افراد ہلاک ہونے سے بچ گئے: گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نےصدر ایردوان کی ادلب میں جنگ روکنے کی کوششوں  کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ صدر ایردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولاد یمیرپوٹین کے درمیان معاہدہ لاکھوں لوگوں کو تباہی سے بچائے گا

1053913
صدر ایردوان کی کوششوں سے لاکھوں افراد ہلاک ہونے سے بچ گئے: گوٹیرش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے روس اور ترکی کے درمیان شامی شہر ادلب میں فوری جنگ نہ کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ترکی اور روس کی روسی شہر سوچی میں ہونے والی ملاقات اور معاہدہ ادلب کے30 لاکھ افراد کو انسانی المیے سے بچانے میں مدد دے گا۔

اقوام متحدہ کےنیویارک میں قائم صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں گوٹیرش کا کہنا تھا کہ پوری عالمی برادری ادلب میں جنگ سے بچنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔

ادلب میں فوری جنگ شروع ہوجاتی تو اس کے نتیجے میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق تھے۔

انہوں نے  صدر ایردوان کی ادلب میں جنگ روکنے کی  کوششوں  کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ روسی شہر سوچی میں صدر ایردوان اور ان کے روسی ہم منصب ولاد یمیرپوٹین کے درمیان معاہدہ 30 لاکھ  لوگوں کو تباہی سے بچائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر سے سوچی میں ملاقات کی تھی جس میں ادلب میں محفوظ زون کےقیام پر اتفاق کیا گیا تھا تاکہ ادلب میں اعتدال پسند  مخالفین  اور عسکریت پسندوں کو ایک دوسرے سے الگ  کیا جاسکے۔

 عالمی سطح پر ادلب کے حوالے سے ترکی اور روس کی اس کوشش کو سراہا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں