ترک مسلح افواج کے آپریشن میں انتہائی درجے کا دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمال میں ایک دن قبل ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں میں اورنج لسٹ میں مطلوب دہشت گرد مراد آق دوعان بھی شامل ہے

1050448
ترک مسلح افواج کے آپریشن میں انتہائی درجے کا دہشت گرد ہلاک

عراق کے شمال میں ایک دن قبل ہلاک کئے جانے والے دہشت گردوں میں سے ایک اورنج لسٹ میں مطلوب دہشت گرد مراد آق دوعان  ہے۔

14 ستمبر کو ترکی کے ضلع حقاری اور عراق کے شمالی علاقے آواشین۔باسیان کے علاقوں میں فضائی آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں حملوں کے لئے تیار علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

ٹرکش جنرل اسٹاف کی طرف سے آج جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شمالی علاقے آواشین۔باسیان میں 14 ستمبر کو کئے گئے فضائی آپریشن کے نتیجے میں ہلاک  ہونے والے دہشت گردوں میں مطلوب دہشت گردوں کی اورنج لسٹ  کا اور علی گیور  کے کوڈ نیم والا دہشت گرد مراد آق دوعان بھی شامل ہے۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات سے  اور کی گئی تحقیقات سے دہشت گرد کے مراد آق دوعان ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں