صدر ایردوان کا نوازشریف کوٹیلی فون، بیگم کلثوم نوازکےانتقال پراپنےاوراہلخانہ کی جانب سےاظہارِ تعزیت

صدر ایردوان نے  بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنے اور اہلخانہ اور ترک عوام   کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز سمیت دیگر اہلخانہ سے ہمدردی کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر رنج وغم کے جذبات کا اظہار کیا

1049391
صدر ایردوان کا نوازشریف کوٹیلی فون، بیگم کلثوم نوازکےانتقال پراپنےاوراہلخانہ کی جانب سےاظہارِ تعزیت

صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان  کے سابق وزیراعظم  اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز نواز شریف کو فون کیا جس میں اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔ 

صدر ایردوان نے  بیگم کلثوم نواز کے انتقال پر اپنے اور اہلخانہ اور ترک عوام   کی جانب سے نوازشریف، مریم نواز سمیت دیگر اہلخانہ سے ہمدردی کرتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر رنج وغم کے جذبات کا اظہار کیا۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اللہ تعالی نے انہیں اخلاق، پاکیزہ اطوار، رحم دلی اور مہمان نوازی کے اوصاف سے نوازا تھا۔ ان کی وفات یقینا شریف خاندان کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے۔

صدر ایردوان   نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور تمام اہلخانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے،غم کی اس گھڑی میں میں اور ترک  عوام آپ کے ساتھ ہیں۔

یاد رہے کہ بیگم کلثوم نواز کو 17 اگست 2017 کو علاج کیلئے لندن کے ہارلے کلینک لے جایا گیا تھا جہاں 22 اگست کو ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ لندن میں زیر علاج تھیں ۔



متعللقہ خبریں