ترکی میں معاشی بحران نہیں عالمی سازش کا جال بُنا جارہا ہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے ڈالرمیں اتار چڑھاو کے بارے میں کہا ہے کہ  یہ معاشی بحران نہیں بلکہ  ایک عالمی سازش ہے  جسے ناکام بنا دیا جائے گا

1048889
ترکی میں معاشی بحران نہیں عالمی سازش کا جال بُنا جارہا ہے:ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے   کہا ہے کہ ترکی میں معاشی بحران نہیں بلکہ  ایک عالمی سازش ہو رہی ہے ۔

 صدر نے انقرہ  میں    چھوٹے تاجروں   کی انجمن     کی جانب سے منعقدہ  ایک تقریب سے خطاب کیا۔

 انہوں نے  اپنے خطاب میں  کہا کہ  وطن عزیز کو  حالیہ چند سالوں   میں   بغاوت، دہشت گردی  کے واقعات  اور اقتصادی  مشکلات کا سامنا  رہا ہے  لیکن   حکومت     ٹھوس اقدامات اختیار کرتےہوئے ان تمام مشکلات پر قابو پا لے  گی ۔

 صدر نے کہا کہ  ان تمام   مشکلات کے باوجود    سیاسی استحکام کے نتیجے میں   معیشت کاپہیہ بلا  کسی تردد کے چل رہا ہے    اور قوم کی سماجی استعداد میں  اضافہ ہوا ہے ۔جہاں تک  ڈالر میں اتار چڑھاو کا  سوال ہے  تو بتاتا  چلوں کہ    یہ معاشی بحران    نہیں بلکہ  ایک عالمی سازش ہے  جسے ناکام بنا دیا جائے گا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سود کی بلند شرح    کا اصل مقصد  افراط زر کی شرح  بڑھانا ہے  جس  کےلیے سود جیسی لعنت  سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔

 

 



متعللقہ خبریں