پاکستان کےساتھ، ثقافتی، سیاسی، عسکری شعبوں کےساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے:ترک سفیر

ترک سفیرنے کہا کہ وزیرخارجہ چاوش اولو  کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات  کو مزید فروغ دینے کا پیغام لیے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے وزیر خارجہ  پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد  دورہ کرنے والے  چند ایک ممالک کے وزرا ء خارجہ  میں شامل ہیں

1048860
پاکستان کےساتھ، ثقافتی، سیاسی، عسکری شعبوں کےساتھ ساتھ سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے:ترک  سفیر

تعلقات  کا جائزہ لیتے ہوئے پاکستان میں مقیم ترکی کے سفیر   مصطفےٰ یُردا کل  نے کہا ہے کہ   دونوں ممالک کے سیاسی اور فوجی ت شعبے میں ایک دوسرے سے بڑا گہرا تعاون کررہے ہیں ۔

انہوں نے   کہا کہ وزیر خارجہ  چاوش اولو  کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات  کو مزید فروغ دینے کا پیغام لیے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے وزیر خارجہ  پاکستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد  دورہ کرنے والے  چند ایک ممالک کے وزرا ء خارجہ  میں شامل ہیں جنہوں نے سب سے پہلے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔    

انہوں نے کہا کہ اس لحاظ سے   ان کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے   اور مشترکہ طور پر آگے بڑھنے کےلحاظ سے بڑی اہمیت  کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے دورے سے   دو طرفہ تعلقات  خطے اور بین الاقوامی معاملات  اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات  شروع کرنے  کے لحاظ سے بھی بڑی اہمیت  کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مای اگست میں نئی حکومت تشکیل دی گئی ہے اور ترکی نے نئی حکومت   کی تشکیل کے  موقع پر   نیک نیتی پر مبنی تہنیتی   اور مکمل حمایت   کے پیغامات روانہ کرکے  اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تر رکی کے خطے میں   ہونے والی پیش رفت  پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترکی  کی مکمل حمایت کے اعلان  حکومت ترکی اور ترک عوام کے دل جیت لیے ہیں۔

انہوں نے ترکی اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے مختلف سمجھوتوں کے بارے  میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  فوجی اور  دیگر شعبنوں میں تعاون  کے سمجھوتوں سے دونوں ممالک  کو بہت فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے پاکستان میں ترکی کی یونیورسٹیوں کو متعارف کروائے جانے کے بارے میں کہا کہ اس سے پاکستان کے طالب علموں کے لیے ترکی  کی یونیوسرٹیوں میں داخلے کے دروازے کھلیں گے اور پاکستان کے طلبا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو تا جائے گا۔

انہوں  نے پاکستان میں دہشت گرد تنظیم فیتو کے اسکلوں کے بارے میںکہا کہ پاکستان کی عدلاتوں میں اس بارے میں مقدموں  کی کاروائیاں جاری ہیں اور پاکستان کی حکومت نے حکومت ترکی کے ساتھ مکمل تعاون کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے   پاکستان میں  دکھائے جانے والے مختلف ترک ڈراموں میں پاکستان کے عوام کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کے بارے میں کہا کہ ان ڈراموں سے پاکستان میں ترک ثقافت کا اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے    ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والی ترک فرموں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے  اور اب ترک ترک فرمیں دو بلین ڈالر کی پاکستان میں سرمایہ کاری کرچکی ہیں۔



متعللقہ خبریں