دورہ کرغزستان پر صدر ایردوان کے جائزے

یہ دورہ دونوں ملکوں کے مشترکہ ماضی  سے تقویت پانے   والے تعلقات  کو مزید فروغ دینے کا وسیلہ ثابت ہو گا۔

1042594
دورہ کرغزستان پر صدر ایردوان  کے جائزے

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ کرغزستان  کی جانب سے  عالمی ثقافتی ورثے میں  شامل کردہ   نومڈ گیمز کی سن 2020 میں ترکی  میزبانی کرے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ  ٹویٹر  پر دورہ کرغزستان کے حوالے سے  اپنے جائزے پیش کرنے والے  جناب  ایردوان   نے اس یقین  کا اظہار کیا ہے کہ یہ دورہ دونوں ملکوں کے مشترکہ ماضی  سے تقویت پانے   والے تعلقات  کو مزید فروغ دینے کا وسیلہ ثابت ہو گا۔

انہوں نے  بتایا ہے کہ انہوں نے کرغز  صدر سورون بے  جیب بیکووف کے ہمراہ  ایجنڈے میں شامل تمام  تر معاملات کا جائزہ  لیا گیا ہے، اعلی سطحی حکمت عملی تعاون کونسل کے  چوتھے اجلاس کو سرانجام دیا گیا اور  دہشت گرد تنظیم فیتو کے خلاف جدوجہد میں مشترکہ اقدامات  پر بھی غور کیا گیا ہے۔

دونوں ملکوں   کے بیچ  سیاسی، تجارتی اور ثقافتی  تعلقات  کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ عزم  کا مشاہدہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئےصدر ِ ترکی نے لکھا ہے کہ انہوں نے  "بزنس فورم میں سرمایہ کاری کے معاملے میں ہر طرح کی آسانیاں فراہم کرنے کا کہا ہے،  بشکیک مرکزی جامع مسجد امام سراہسی کا افتتاح کیا ہے اور نومڈ گیمز  کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں