ترکی جمہورتوں کے درمیان باہمی تعاون عالمی نظام میں بہتری لائے گا، صدر ایردوان

ہم  اس وقت   بین الاقومی اصولوں اور قوانین کی دھجیاں اڑائے جانے والے ایک دور سے گزر رہے ہیں

1041901
ترکی جمہورتوں کے درمیان باہمی تعاون عالمی نظام میں بہتری لائے گا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ ترک مملکتوں کے درمیان  تعاون اور مضبوط روابط  بین الاقوامی نظام  پر منصفانہ طریقے سے  عمل درآمد میں بھی معاون ثابت ہو گا۔

جناب ایردوان نے کرغزستان کے دورے کے دائرہ کار میں کل  کرغز صدر  سورون بین بیکووف کی میزبانی میں  دارالحکومت بشکیک میں منعقدہ "ترک کونسل کے چھٹے صدارتی سربراہی اجلاس" میں شرکت کی۔

اجلاس میں اتحادو یکجہتی کے قیام کی اپیل کرنے والےصدرِ ترکی نے کہا کہ" مجھے بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ہم  اس وقت   بین الاقومی اصولوں اور قوانین کی دھجیاں اڑائے جانے والے ایک دور سے گزر رہے ہیں۔"

بعض ممالک  کو بین الاقوامی مسائل  کے حل میں ڈپلومیسی، ڈائیلاگ  اور کثیرالجہتی  کے بجائے ؛ دھمکیوں ، دباؤ اور بلیک میلنگ  کو  بالائے طاق رکھنے کی کوشش  کیے جانے پر زور دینے والے ایردوان  نے کہا کہ "تجارتی  پابندیاں، کسٹم ڈیوٹیز اور پابندیوں کی طرح کے حربوں  کے ذریعے  طویل مدت سے  جاری معاہدے  اچانک  بے معنی  بنا دیے جاتے ہیں۔"

انہوں نے بتایا کہ ترکی، عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے ماحول میں ڈائیلاگ، ڈپلومیسی، انصاف و قوانین کا دفاع کرنے کے عمل   کو جاری رکھے گا، ترک مملکتوں  کے طور پر آپس میں ہمارا تعاون  بین الاقوامی نظام میں  بھی  بہتری آنے میں ممدو معاون ثابت ہو گا۔

 



متعللقہ خبریں