عالمی تجارت میں ڈالر کی حاکمیت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے: صدر ایردوان

عالمی تجارت کا ڈالر پر انحصار زیادہ بڑے مسئلے کی شکل اختیار کر گیا ہے، ہمیں آپس میں تجارت کے دوران قومی کرنسی استعمال کر کے ڈالر کی حاکمیت کو رفتہ رفتہ  ختم کرنا چاہیے: صدر ایردوان

1041493
عالمی تجارت میں ڈالر کی حاکمیت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ عالمی تجارت میں ڈالر کی حاکمیت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

صدر ایردوان  نے کرغزستان کے دارالحکومت بیشکیک میں منعقدہ ترکی۔کرغزستان ٹریڈ فورم  میں شرکت کی اور فورم سے خطاب میں کہا کہ کرغزستان کے ساتھ ترکی کا تجارتی حجم 500 ملین سے کم ہے جسے ہم مختصر ترین مدت میں ایک بلین ڈالر  تک لے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ دونوں ملکوں کے کاروباری حضرات اس اجلاس کے وسیلے سے نئی شراکت داریوں کے دروازے کھولیں گے۔

عالمی تجارت کو ایک نئے امتحان کا سامنا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "عالمی تجارت کا ڈالر پر انحصار زیادہ بڑے مسئلے کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ ہمیں آپس میں تجارت کے دوران قومی کرنسی استعمال کر کے ڈالر کی حاکمیت کو رفتہ رفتہ  ختم کرنا چاہیے"۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ترکی پر کئے گئے حملے اس کی واضح ترین مثالیں ہیں۔ اس سازباز  کے ساتھ ترکی کی مضبوط اقتصادیات  کے بارے میں شبہات پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔اس کے علاوہ یہ کریڈٹ ریٹنگ ادارے ہیں جن کا ہر قدم سیاسی ہے۔ یہ اصل میں سرکس والے ہیں خبردار ان سرکس والوں پر اعتبار نہیں کریں۔ ایکسچینج ریٹ  پر حملہ اصل میں اقتصادی حوالے سے ترکی کے ہاتھ پاوں باندھنے کی کوشش  ہے۔ کرنسی ریٹ صرف ہمارا ہی مسئلہ نہیں ہے۔

سیاحت کے شعبے کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس سال 40 ملین سیاح ترکی آئے۔ سیاحوں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو گا۔ اسی طرح جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کی حکومت کے دوران دفاع کے شعبے میں ترکی کی صلاحیت 20 فیصد سے بڑھ کر 65 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

روس کے ساتھ ایس۔400 ائیر ڈیفنس سسٹم کے سمجھوتے  پر بعض حلقوں کی بے اطمینانی کا ذکر کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "یہ ہماری ضرورت تھی اور ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ہمیں کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے"۔

فیتو دہشت گرد تنظیم کے حوالے سے دوست ممالک کے لئے پیغام میں انہوں نے کہا کہ "فیتو دہشتگرد تنظیم ہمارے باہمی تعلقات  میں زہر گھولنے والا سانپ ہے جس کا سر کچلنا اور اس خطرے کا خاتمہ کرنا ضروری ہے۔ ہم نہیں چاہتے کی اس تنظیم کے اہلکار ہمارے کسی بھی دوست ملک میں کھلے بندوں پھریں"۔



متعللقہ خبریں