فیتو دہشت گرد تنظیم ان تمام ممالک کے لئے کہ جہاں یہ موجود ہے سخت خطرہ ہے: صدر ایردوان

فیتو دہشتگرد تنظیم  ان تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے کہ جہاں یہ موجود ہے، حالیہ دور کے پُر عزم اقدامات کے ساتھ ہمارا ملک اس دہشت گرد تنظیم کی کمر توڑنے میں کامیاب رہا ہے: صدر ایردوان

1041560
فیتو دہشت گرد تنظیم ان تمام ممالک کے لئے کہ جہاں یہ موجود ہے سخت خطرہ ہے: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ فیتو دہشت گرد تنظیم ان تمام ممالک کے لئے کہ جہاں یہ موجود ہے سخت خطرہ ہے۔

صدر ایردوان نے کرغزستان کے دارالحکومت بیشکیک میں اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک  تعاون کونسل کے اجلاس کے بعد کرغزستان کے صدر سورن بائے جین بے کوف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی۔کرغزستان تعلقات کو اس سطح تک پہنچانے کے لئے کہ جس کا یہ حق رکھتے ہیں ، ہم آئندہ دنوں میں ہر شعبے میں بھاری کوششیں کریں گے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ کرغزستان کے ساتھ ہمارے تعلقات کے ایک اہم پہلو کی تشکیل ترک کونسل کرے گی اور سوموار کے دن' چولپان اتا 'میں دیگر رکن ممالک کے سربراہان کی بھی شرکت سے  متوقع ترک کونسل کے اجلاس میں ہم اہم فیصلے کریں گے۔

صدر ایردوان نے صدر جین بے کوف کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ کرغزستان میں فیتو دہشت گرد تنظیم کی موجودگی  کے خلاف جدوجہد علیحدہ سے ایک ایجنڈہ تشکیل دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی میں 15 جولائی کے حملے کے اقدام میں ملوث یہ دہشتگرد تنظیم  ان تمام ممالک کے لئے خطرہ ہے کہ جہاں یہ موجود ہے۔ حالیہ دور کے پُر عزم اقدامات کے ساتھ ہمارا ملک اس دہشت گرد تنظیم کی کمر توڑنے میں کامیاب رہا ہے۔

صدر ایردوان نے کہا کہ اس تنظیم نے ہماری جمہوریت کو نشانہ بنایا، اسمبلی اور صدارتی سوشل کمپلیکس پر بمباری کی اور 251 شہریوں کو شہید کر دیا۔ ہم اپنے ملک اور اپنے دوست ممالک سے اس خطرے کی بیخ کنی کر کے رہیں گے۔

دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں 12 سمجھوتوں پر دستخط کئے گئے۔



متعللقہ خبریں