15 جولائی  کو جنہوں نے ہم پر حملہ کیا وہ خدا نخواستہ کل یہاں بھی حملہ کر سکتے ہیں: صدر ایردوان

ہم، ترکی کے کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو فیتو دہشت گرد تنظیم کے سائے سے رہائی دلوا کر  مزید فروغ دینے کے معاملے میں پُر عزم ہیں: صدر ایردوان

1041630
15 جولائی  کو جنہوں نے ہم پر حملہ کیا وہ خدا نخواستہ کل یہاں بھی حملہ کر سکتے ہیں: صدر ایردوان

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم، ترکی کے کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو فیتو دہشت گرد تنظیم کے سائے سے رہائی دلوا کر  مزید فروغ دینے کے معاملے میں پُر عزم ہیں۔

صدر ایردوان کو کرغزستان کے دارالحکومت بیشکیک کی ماناس یونیورسٹی  میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری پیش کی گئی۔

تقریب سے خطاب میں صدر ایردوان نے فیتو کے ایک غدار تنظیم ہونے پر زور دیتے ہوئے  کہا ہے کہ  آپ کرغز عوام ہمارے بھائی ہیں ۔ 15 جولائی  کو جنہوں نے ہم پر حملہ کیا وہ خدا نخواستہ کل یہاں بھی حملہ کر سکتے ہیں۔ میں آپ کو ان کے بارے میں متنبہ کرتا ہوں کہ محتاط رہیں۔

وسطی ایشیاء کے تاریخ بھر میں ترکوں کے مادرِ وطن ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ  اس زمین پر پیدا ہونے والے ہمارے اجداد ہمیشہ مشرق، مغرب، شمال اور جنوب کا رُخ کرتے رہے ہیں اور  اپنے لئے نئی زندگی قائم کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "اناطولیہ کی وسطی ایشیاء  کے ساتھ محبت اور انسیت  ہمیشہ قائم رہی ہے۔ سرد جنگ نے اس قریبی تعلق کو کچھ عرصے کے لئے کمزور کر دیا  تھا  اور علاقے کے ساتھ ترکی کے دوبارہ تعلقات قائم کرنے پر بعض حلقوں میں بے اطمینانی محسوس کی گئی تھی"۔

حالیہ سالوں میں اس جغرافیے کی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ " یہ وقت حیات ثانیہ کا وقت ہے ہم باہمی تعاون کے ساتھ کرغزستان کو اس کے پاوں پر کھڑا کریں گے۔ ہم ترکی کی حیثیت سے پورے عزم کے ساتھ کرغزستان کے ساتھ ہیں"۔



متعللقہ خبریں